راولپنڈی میں پولیس پر فائرنگ

راولپنڈی( پی این آئی)راولپنڈی میں اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لیے جانے والی پولیس پارٹی پر ملزمان نے فائرنگ کر دی۔

پولیس کے مطابق تھانہ دھمیال میں تعینات پولیس اہلکار انعام علی فائرنگ سے زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق زخمی پولیس اہلکار کو 4 گولیاں لگیں جس کا علاج جاری ہے۔اس واقعے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو حماد ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہو گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close