کوئٹہ (پی این آئی) ضلع موسیٰ خیل میں زارگٹ کے پہاڑپر جنگلات میں لگی آگ پر تین روز بعد بھی قابو نہیں پایا جا سکا۔۔۔۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تین روز پہلے موسیٰ خیل میں زارگٹ کے پہاڑپر جنگلات میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی جو اب تک بجھائی نہیں جا سکی ہے۔۔۔۔۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ آگ کے شعلے 18کلو میٹر دور موسیٰ خیل شہر سے دیکھے جا سکتے ہیں، آگ سے زیتون کے جنگلات اور جنگلی حیات متاثر ہو رہے ہیں۔۔۔۔ نگران وزیر اعلٰی بلوچستان نے آگ بجھانے کے لیے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی تھی تاہم علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اب تک آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں