کمشنر راولپنڈی کا بیان، پی ٹی آئی کا بڑامطالبہ

اسلام آباد(پی این آئی )کمشنر راولپنڈی کا بیان، پی ٹی آئی کا بڑامطالبہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کمشنر راولپنڈی کی جانب سے انتخابی دھاندلی کے اعتراف کے بعد راولپنڈی ڈویژن میں انتخابات کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی پریس کانفرنس کے بعد بیرسٹر گوہر نے جواب میں کہا کہ اگر کمشنر نے جیتنے والوں کو شکست دی تو بتائیں فاتح کون تھا؟ یہ بیان بہت سنجیدہ ہے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اگر ہم نئے الیکشن میں جاتے ہیں تو ہمیں پورا پنڈورا باکس کھولنا ہوگا۔

انہوں نے کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہفارم 45 کے تحت ہم نشستیں جیت رہے تھے لیکن بعد میں فارم 47 میں ہمارے امیدواروں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ جیتنے والے امیدوار کو محروم کرنا عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔چوری شدہ نشستیں واپس کی جائیںپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کمشنر راولپنڈی کے اعترافی بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سمیت تمام ملوث افسران کے فوری استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔ترجمان پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی چوری شدہ نشستیں فوری طور پر واپس کی جائیں۔پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کمشنر کا دھاندلی کا اعتراف پی ٹی آئی کے مؤقف کی تائید کرتا ہے، 70 ہزار ووٹوں کی برتری رکھنے والے آزاد امیدواروں کو شکست میں تبدیل کردیا گیا،

کمشنر نے عوام کا مینڈیٹ چوری کرنے کی سازش کا کردار بے نقاب کردیا ہے۔پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عوام نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کو بھاری اکثریت دی ہے جس کے بعد چیف الیکشن کمشنر کے پاس عہدے پر رہنے کا کوئی جواز نہیں، چوری شدہ 86 نشستیں واپس کی جائیں، تمام ملوث مجرموں کے خلاف کارروائی کرکے انہیں سزا دی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close