لاہور(پی این آئی)کمشنر راولپنڈی کا استعفیٰ بارش کا پہلا قطرہ قرار۔۔۔۔۔۔۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی نے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کا استعفیٰ بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوا ہے۔ گفتگو میں انہوں نے کہا کہ گجرات کے آر او حیدر عباس سے درخواست کرتی ہوں، انہوں نے فارم 45 نہیں دیے، وہ دے دیں۔۔۔۔۔۔۔میرے بھائی شجاعت حسین ملنے آئے تھے، پرویز الہٰی نے ملاقات سے انکار کردیا، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے جا کر بتایا کہ شجاعت صاحب باہر رو رہے ہیں جس پر وہ ملنے آئے۔قیصرہ الہٰی کا کہنا تھا کہ دونوں کے درمیان صرف 18 منٹ کی ملاقات ہوئی، کوئی ایسی بات نہیں کی، صرف گھریلو بات کی۔پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں کھڑا رہوں گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں