اسلام آباد(پی این آئی) انتخابی عمل میں کمشنرکا کیاکردار ہوتا ہے؟کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے عام انتخابات میں دھاندلی کا اعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہونےکا اعلان کر دیا ہے اور انہوں نے اس حوالے سے چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس پاکستان پر سنگین الزامات بھی عائد کیے ہیں۔ تاہم دیکھنا یہ ہےکہ الیکشن میں کمشنرکا کوئی کردار تھا بھی یا نہیں؟ اور تھا بھی توکس قدر تھا؟اس حوالے سےجوائنٹ الیکشن کمشنر سندھ نذر عباس سے گفتگو کی تو انہوں نے بتایا کہ قانونی طور پرکمشنرکا انتخابی عمل میں کوئی کردار نہیں ہوتا،
کمشنر صرف ضرورت پڑنے پر انتظامی امور میں الیکشن کمیشن کو سہولت فراہم کرتا ہے۔ گفتگو کرتے ہوئے جوائنٹ الیکشن کمشنر سندھ نذر عباس نےکہا کہ انتخابی عمل میں عہدے اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر (اے آر او) سے شروع ہوتے ہیں، اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر، ریٹرننگ آفیسر (آر او) کو رپورٹ کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر ریٹرننگ آفیسر کے ماتحت 2 سے 3 اے آر اوز ہوتے ہیں جب کہ ریٹرننگ آفیسر انتخابی عمل کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر (ڈی آر او) کو رپورٹ کرتا ہے، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر، صوبائی الیکشن کمیشن کے ذریعے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو رپورٹ کرتا ہے تاہم فارم 47 تیار کرنا ریٹرننگ آفیسر کی زمہ داری ہے اور اس میں ڈی آر اوکا بھی کوئی کردار نہیں ہوتا۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں