کمشنرراولپنڈی 8 روز خاموش کیوں رہے ؟مسلم لیگ ن نےمطالبہ کر دیا

لاہور(پی این آئی)کمشنرراولپنڈی 8 روز خاموش کیوں رہے ؟مسلم لیگ ن نےمطالبہ کر دیا۔۔۔۔۔۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الیکشن کا انعقاد کمشنرراولپنڈی نہیں ،ڈی او اور آراو کا اختیار ہے ،وہ کہتے ہیں کہ میرا ضمیر جاگا اور میں نے خودکشی کی کوشش کی ،کمشنر صاحب دروغ گوئی سے کام لے رہے ہیں ،مسلم لیگ (ن) کا مینڈیٹ چھیننے کی کوشش کی ہے ،اس حوالے سے تحقیقات ہونی چاہئیں ۔( ن) لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا کہ کمشنر کا الیکشن کے 8 روز کے بعد ضمیر جاگا ،

انہوں نے ستر ،ستر ہزار لیڈ کی بات کی ،وہ بتائیں کہاں سترہزار لیڈ ہے ،انہوں نے کہا کہ مخالفین بتائیں ،کیاوہ امریکی مداخلت کی بات کرکے جمہوریت کو ڈی ڈیل کرناچاہتے ہیں ،کمشنر کوئی ثبوت نہیں دے رہے اور الزامات لگائے جارہے ہیں.مریم اورنگزیب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن پر اعتراض ہے ،فارم45 پر اعتراض ہے تو ادارے موجود ہیں ،چیلنج کیا جاسکتاہے ،ثبوت دے کر بات کی جائے ،اگر کمشنر اپنے الزامات کا ثبوت نہ دے سکیں تو انہیں اس کی سزا ملنی چاہیے ،کمشنر نے چیف جسٹس ،چیف الیکشن کمشنر پر الزام لگایا ہے جو معمولی بات نہیں ،تحقیقات ہونی چاہیے کہ کمشنر 8 روز خاموش رہے ،کیا معمولات رہے ،کن سے ان کا رابطہ رہا ،اگر آپ کے پاس کوئی ثبوت ہے تو پیش کردیں.۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں