کمشنر راولپنڈی کا بیان، حافظ نعیم بھی بول پڑے

کراچی(پی این آئی)کمشنر راولپنڈی کا بیان، حافظ نعیم بھی بول پڑے۔۔۔۔۔۔۔۔۔امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کے بیان کے بعد ہمارے تحفظات اور خدشات واضح ہوگئے ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایم کیو ایم کو مسلط کیا گیا، بھتا خوروں اور بوری بند لاشوں والوں کو مسلط کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں تو کسی کا ضمیر جاگا ہے، کاش کراچی میں بھی جاگے۔۔۔۔۔۔۔۔

نعیم الرحمٰن نے مزید کہا کہ سندھ میں زبردست ٹھپے لگے، پولنگ ایجنٹس کو باہر نکالا گیا۔واضح رہے کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی جانب سے انتخابی بے ضابطگیوں پر مستعفی ہونے اور خود کو پولیس کے حوالے کرنے کا اعلان سامنے آیا۔لیاقت علی چٹھہ کا کہنا تھا کہ میں اپنے کرب کا بوجھ اتار رہا ہوں، سکون کی موت چاہتا ہوں، راولپنڈی ڈویژن کے 13 ایم این ایز ہارے ہوئے تھے، انہیں 70، 70 ہزار کی لیڈ دلوائی، ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے، میرے ساتھ چیف الیکشن کمشنر کو بھی سزائے موت دی جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close