کمشنر راولپنڈی کے بعد مزید استعفے آنے کا امکان، سینئر صحافیوں کے انکشافات

راولپنڈی (پی این آئی) سینئر صحافی کے مطابق ہو سکتا ہے آنے والے دنوں میں 1،2 استعفے اور آجائیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے سابق کمشنر لیاقت علی چھٹہ کی جانب سے الیکشن میں دھاندلی کے حوالے سے عائد کیے گئے الزامات پر گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی محمد مالک نے بڑا دعوٰی کر دیا۔ محمد مالک کے مطابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات کا معاملہ بہت سنجیدہ ہے، میری اطلاعات کے مطابق پنجاب کے ایک بہت بڑے شہر کے کمشنر صاحب بھی استعفٰی دے سکتے ہیں، آنے والے دنوں میں مزید 1،2 استعفے آ سکتے ہیں۔

جبکہ اس حوالے سے سے سینئر صحافی و اینکر حامد میر نے بھی انکشاف کیا کہ آنے والے دنوں میں الیکشن کے دوران فرائض انجام دینے والے مزید افسران کے استعفے سامنے آ سکتے ہیں۔جبکہ لیاقت علی چھٹہ نے جو الزامات عائد کیے ہیں، وہ ویسے ہی نہیں کیے، ان کے پاس ان الزامات کے ثبوت بھی ہیں۔ واضح رہے کہ 8 فروری کے الیکشن کے دوران راولپنڈی ڈویژن کی 13 قومی اسمبلی کی نشستوں پر دھاندلی کرنے کے الزامات عائد کیے جانے کے بعد کمشنر راولپنڈی کا تبادلہ کر دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close