پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد اراکین نے کس سیاسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا؟

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے الزام لگایا ہے کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ منتخب ارکان کو سنی اتحاد کونسل میں شامل نہیں ہونے دیا جارہا، آزاد امیدواروں کا کسی بھی جماعت میں شامل ہونے کا آج آخری دن ہے۔پاکستان تحریک انصاف کےحمایت یافتہ پی ایس 88 کےنومنتخب ایم پی اے پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئےہیں جبکہ پی ٹی آئی کے ایک رکن کی جیت کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں