پشاور(پی این آئی)خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کیلئے پاکستان تحریک انصاف اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے مذاکرات کامیاب ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق دونوں پارٹیوں کے مشترکہ اجلاس میں تمام نکات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں کا کوٹہ اور حکومت سازی کے لیے لیگل ٹیموں نے معاملات طے کرلیے۔ ذرائع نے بتایاکہ پرویز خٹک نے معاہدے کے تحت پارٹی چیئرمین شپ اور بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیا ہے، اب پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی چیئرمین شپ کا عہدہ پی ٹی آئی کو ملے گا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے شریک چیئرمین محمود خان بدستور عہدے پر کام جاری رکھیں گے اور عمران خان سے مشاورت کے بعد جلد باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں