پرویز خٹک نے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی) تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک آخر کار پارٹی صدارت سے مستعفی ہو گئے۔

جہانگیرترین کے استحکام پاکستان پارٹی چھوڑنے کے بعد پرویز خٹک نے بھی خود کی بنائی گئی پارٹی تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ،محمود خان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے قائم مقام صدر ہوں گے۔یاد رہے کہ چند روز قبل بھی پرویز خٹک کے سیاست چھوڑنے اور پارٹی سے مستعفی ہونے کی خبر آئی تھی جس کی پرویزخٹک نے سختی سے تردید کی تھی۔نجی ٹی وی جیو نیوز پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پارٹی میں رکنیت اور حہدہ دونوں سے مستعفی ہورہاہوں

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close