الیکشن کمیشن نے 7 اراکین اسمبلی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے

اسلام آباد (پی این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی نشستوں پر مزید 7 ارکان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کردیے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 62 گجرات سے آزاد رکن محمد الیاس چودھری،این اے 63 گجرات سے پاکستان مسلم لیگ ق کے حسین الہٰی،این اے 83 سرگودھا سے آزاد رکن اسامہ احمد میلہ کامیاب قرار پائے۔ این اے 88 خوشاب سے آئی پی پی کے گل اصغر خان،این اے 100 فیصل آباد سے آزاد رکن نثار احمد ،این اے 224 سجاول سے پیپلز پارٹی کے ایاز علی شاہ کی کامیابی کا بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔این اے 227 دادو سے پیپلز پارٹی کے عرفان علی لغاری کو بھی کامیاب قرار دیدیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close