گرفتارپی ٹی آئی رہنما کو رہا کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی) پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سلمان اکرم راجہ کو گرفتار کیا تھا جنہیں اب رہا کر دیا گیا۔

 

 

سلمان اکرم راجہ احتجاج کے لیے جیل روڈ آفس پہنچے تاہم احتجاج شروع ہونے سے پہلے ہی پولیس نے سلمان اکرم راجہ کو حراست میں لیا تھا، لاہور پولیس دھکے دیتے ہوئے سلمان اکرم راجہ اور ان کے ہمراہ پی ٹی آئی کارکنوں کو بھی گرفتار کر کےساتھ لے گئی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ مجھے غیرقانونی طور پر گرفتار کر رہے ہیں، میں عوام کے ساتھ ہوں، ہم حق کی آواز بلند کرتے رہیں گے، نگران حکومت کیلئے شرم کا مقام ہے

 

 

 

لوگ خوف کا بت توڑ کر باہر نکل رہے ہیں، یہ سیلاب ہے جو بڑھتا جائے گا اسے یہ روک نہیں سکیں گے۔بتایا جارہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف الیکشن نتائج میں تاخیر اور دھاندلی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کر رہی ہے، سینٹرل پنجاب میں 10 مقامات پر احتجاج کیا جارہا ہے، جن میں پریس کلب لاہور، قصور میں مسجد چوک، ننکانہ کے کچہری چوک، ناروال کے فیض احمد فیض پارک، گجرات کے جی ٹی ایس چوک، حافظ آباد کے پریس کلب، گجرانوالہ کے نوشہرہ ورڈ الراہی ہسپتال چوک، منڈی بہاوٴالدین کے پریس کلب اور ملکوال چوک، شیخوپورہ صدرکے علاقے اور سیالکوٹ کے کچہری چوک پر احتجاج ریکارڈ کرایا جارہا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ شمالی پنجاب میں پی ٹی آئی راولپنڈی کے علاقے ایف 9 پارک، جہلم کے الیکشن کمیشن آفس، چکوال تلاگنگ کے پریس کلب، اٹک کے فواہ چوک، خوشاب کے ڈی سی آفس، بھکر کے زیم والا تحصیل کلر کوٹ، سرگودھا کے قینچی موڑ اور میانوالی کے روکھڑی موڑ پر پی ٹی آئی ورکرز کی جانب سے احتجاج کر رہی ہے، اسی طرح جنوبی پنجاب کے احتجاجی مقامات میں نگانہ چوک ملتان، فرید گیٹ بہالپور، ٹریفک چوک ڈی جی خان شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں