نو منتخب آزاد ایم پی اے نے ن لیگ میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی

پشاور(پی این آئی)نو منتخب آزاد ایم پی اے نے ن لیگ میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پشاور سے نو منتخب آزاد ایم پی اے ملک طارق اعوان مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے۔نو منتخب آزاد ایم پی اے ملک طارق اعوان نے لاہور میں مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔اس موقع پر انہوں نے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔۔۔۔۔۔۔ملک طارق اعوان نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو آگے لے کر جائیں گے۔

پشاور سے نو منتخب آزاد ایم پی اے نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملکی ترقی کے لیے کام کیا ہے۔واضح رہے کہ کچھ دن قبل امیر مقام نے طارق اعوان کو ن لیگ میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close