ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے کمشنر لیاقت چٹھہ کا بھانڈہ پھوڑ دیا

راولپنڈی (پی این آئی) ضلع راولپنڈی کے ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی پریس کانفرنس کا بھانڈہ پھوڑتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی آر او اور کمشنر کا نتائج سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔۔۔۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر حسن وقار چیمہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کمشنر اور ڈی آر او کا کام الیکشن سے قبل کوآرڈینیشن اور ٹریننگ میں مدد کرنا ہے۔۔۔۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کمشنر اور ڈی آر او انتخاب کو سپروائر کرتے ہیں مگر الیکشن عمل میں ان کا کوئی کردار نہیں ہوتا، آر او اور الیکشن کمیشن نتائج پر براہ راست رابطے میں ہوتے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close