وزیراعظم کون بنے گا؟ جواب مل گیا

کراچی (پی این آئی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ فارم 47 جیت گیا ہے جبکہ فارم 45 ہار گیا ہے۔۔۔۔۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ اگر آپ نے آگے کے رستے کا تعین کیے بغیر الیکشن کروائے تو وہ کچھ نہیں دیں گے بلکہ انتشار دیں گے۔ میری بات حقیقت ثابت ہوئی ہے کہ آج الیکشن کوئی نتیجہ نہیں دے پائے۔۔۔۔۔ان کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں کہ آج کوئی بھی اقتدار کو مستحق نہیں۔۔۔۔۔

ملک مشکل میں ہے، سیاسی لیڈرشپ اقتدار کی سیاست سے نکلے اور ملک کے مسائل کا حل تلاش کریں۔۔۔۔۔ شاہد خاقان عباسی سے پوچھا گیا کہ وزیراعظم کون بنے گا تو ان کا کہنا تھا کہ جو زیادہ کمپرومائز کرے گا، وہ بن جائے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close