اجازت نہیں دی جائے گی، اسلام آباد پولیس کا دوٹوک جواب

اسلام آباد(پی این آئی)اجازت نہیں دی جائے گی، اسلام آباد پولیس کا دوٹوک جواب۔۔۔۔۔۔۔۔اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ شہر میں ہنگامہ آرائی کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ایک بیان میں ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ تمام جماعتوں کو عوامی معلوماتی پلیٹ فارمز سے دفعہ 144 کے نافذ ہونے سے متعلق آگاہ کیا جا چکا ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین اور 18 سال سے کم عمر بچے ایف 9 پارک اور ایف 6 کی طرف صبح 10 سے دن 1 بجے تک جانے سے گریز کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمان نے کہا کہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع 15 یا آئی سی ٹی 15 ایپ پر دیں۔دوسری جانب اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کی درخواست مسترد کر دی ہے۔پی ٹی آئی نے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد کو احتجاج کی اجازت کے لیے درخواست دی تھی، جو انتظامیہ کی جانب سے مسترد کردی گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں