سیکیورٹی ہائی الرٹ

لاہور(پی این آئی) سیکیورٹی ہائی الرٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیرِ صدارت اجلاس میں پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے میچوں کے لیے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اس دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور میں پی ایس ایل سیزن 9 کے تحت 9 میچ کھیلے جائیں گے جس کے لیے 7 ہزار سے زائد افسران و اہلکار میچوں کی ڈیوٹی پر تعینات کیے گئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ پولیس پی ایس ایل میچوں کی جامع سیکیورٹی پلان پر عمل پیرا ہے، ملکی و غیرملکی کرکٹرز اور شائقین کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کر رہے ہیں۔

بلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا کہ پُرامن اور محفوظ ماحول میں میچوں کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا، پی ایس ایل میچز کے دوران شہر بھر کی سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close