پی ٹی آئی کو حکومت بنانے کا حق ہے، ن لیگ کے اندر سے آواز آ گئی

لاہور(پی این آئی)پی ٹی آئی کو حکومت بنانے کا حق ہے، ن لیگ کے اندر سے آواز آ گئی۔۔۔۔۔مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ خدا کرے ن لیگ فیصلہ کر لے کہ جس کو اکثریت دلائی گئی اسی کو حکومت بنانے کا موقع دیا جائے۔جاوید لطیف کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ن لیگ نے جس دن یہ فیصلہ کرلیا اگلے دن بتاؤں گا، دھاندلی کس کے لیے کی گئی، یہ بھی بتاؤں گا کہ 8 فروری کا ماسٹر مائنڈ کون تھا۔۔۔۔۔۔۔علاوہ ازیں رہنما ن لیگ خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ موجودہ قومی اسمبلی میں کسی کو اکثریت حاصل نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی تشکیل ن لیگ کی نہیں تمام جماعتوں کی ذمہ داری ہے۔سعد رفیق نے مزید کہا پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد ارکان پہل کریں، پیپلز پارٹی کے ساتھ حکومت بنالیں۔ پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی حکومت بنالیں تو ہم مبارکباد دیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close