جعلی فارم 45 دیے جانے کا دعوٰی

لاہور(پی این آئی) جعلی فارم 45 دیے جانے کا دعوٰی۔۔۔۔۔۔۔۔مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ الیکشن کے نتائج سے متعلق میڈیا پر ایک غلط تاثر پیش کیا گیا، میڈیا کو جعلی فارم 45 دیے گئے تھے۔لاہور میں عطا تارڑ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو فیصد نتائج پر ہار جیت کا فیصلہ کردیا گیا، متعدد بار میڈیا کو بتایا کے فارم 45 غلط ہیں جو بعد میں تبدیل کیے گئے۔ن لیگی ترجمانکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے جھوٹا بیانیہ بنایا، ہم نےتمام تصدیق شدہ چیزیں الیکشن کمیشن میں جمع کرائی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

انہوں نے کہا جن مولانا صاحب کو میں جانتی ہوں مجھے ان کا پی ٹی آئی سے اتحاد ہوتا نظر نہیں آرہا، مولانا کی جماعت سیاسی جماعتوں کی طرح اپنا اعتراض الیکشن کمیشن میں جمع کرا رہی ہے۔میڈیا سے گفتگو میں لیگی رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے سینکڑوں کی تعداد میں جعلی فارم 45 سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیے گئے، فارم 45 بنتے ہوئے وقت لگتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے عجلت میں فارم 45 تیار کیے ہیں، آپ نے ڈیجیٹل دہشتگردی کی ہے اور اب بیرونی طاقتوں کو آواز دے رہے ہیں، امریکا سے کہہ رہے ہیں کہ میری مدد کرے۔لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا آپ پہلے فتح کا اعلان کرتے ہیں پھر شکست کا اعلان بھی خود ہی کردیتے ہیں، فارن ایجنٹس کے سربراہ بانی پی ٹی آئی خود ہیں، کوئی اعتراض ہے تو اس کا فورم انٹرنیشنل میڈیا یا امریکانہیں، الیکشن کمیشن اورعدالتیں ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close