عمران خان نے کس اہم شخصیت سے ملاقات کیلئے باجوہ کو انتظار کروایا ؟تہلکہ خیز دعویٰ

لاہور(پی این آئی)صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نےسابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید سے ملاقات کے لیے اس وقت کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو انتظار کرایا ۔

ایک پوڈ کاسٹ میں انہوں نے بتا یا کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرنے کے لیے وزیر اعظم ہاوس گئے۔انہیں کہا گیا کہ آپ باہر بیٹھ کر انتظار کریں ، خان صاحب ایک میٹنگ میں مصروف ہیں ، سابق آرمی چیف کو جس میٹنگ کے لیے انتظار کرایا گیاوہ سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے درمیا ن جاری تھی۔جب اس وقت کے آرمی چیف جنرل باجوہ کو انتظار کرایا گیا تو انہیں اس بات کا احساس ہو گیا جس بارے میں کور کمانڈرز انہیں کہہ رہے تھے اور کور کمانڈرز جنرل قمر جاوید باجوہ سے کہہ رہے تھے کہ جنرل فیض ابھی سے خود کو آرمی چیف سمجھنا شروع ہو گئے ہیں جبکہ ابھی تک وہ آرمی چیف نہیں بنے اور ابھی سے یہ فیصلہ کیسے ہو گیا جبکہ ابھی چار پانچ نام جانے ہیں جن میں ہمارے نام بھی ہیں تو یہ ہمارے ساتھ درست عمل نہیں ہےلہذا اس بارے میں کوئی عملی اقدام اٹھا یا جائے۔جب جنرل فیض حمید کی ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے سے کور کمانڈر پشاور کے عہدے پر تعینات کیا گیا تو یہ ادارے کا فیصلہ تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close