تحریک عدم اعتماد لانے میں جنرل باجوہ کا کیا کردار تھا؟ اختر مینگل بھی بول پڑے

کوئٹہ (پی این آئی)بلوچستان نیشنل پارٹی( بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد لانے کا جنرل(ر) باجوہ نے نہیں کہا تھا، وہ تو بانی پی ٹی آئی کو اسمبلیاں توڑ کر نئے انتخابات پر راضی کرچکے تھے۔

بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا آمرانہ رویہ تحریک عدم اعتماد کا باعث بنا، عدم اعتماد لانے کا جنرل باجوہ نے نہیں کہا، وہ تو بانی پی ٹی آئی کو اسمبلیاں توڑ کر نئے انتخابات پر راضی کرچکے تھے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے آمرانہ رویے نے ساری جماعتوں کو اکٹھا کردیا۔ تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ پی ڈی ایم کی جماعتوں نے متفقہ کیا۔ سردار اخترمینگل کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے وقت جنرل فیض کور کمانڈر پشاور تھے،ان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ فضل الرحمان کی میزبانی میں سندھ ہاؤس میں ہوئی افطاری کے بعد سب ایک میس گئے، جہاں جنرل باجوہ سے ملاقات ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ ملاقات میں آصف زرداری ،خالد مقبول صدیقی،خالد مگسی اور بلاول بھٹو زرداری بھی تھے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close