اناللہ وانا الیہ راجعون، ن لیگی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق

گوجرانوالہ(پی این آئی)حافظ آباد میں گاڑی پرفائرنگ کے نتیجے میں مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما اور سابق ناظم عمردرازگوندل جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ مگھوکی کے قریب پیش آیا۔ پولیس نے بتایاکہ عمردراز گوندل شادی کی تقریب میں جارہے تھے کہ ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔پولیس نے بتایاکہ فائرنگ سے عمر دراز گوندل جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔