پیپلز پارٹی ایک اور نشست حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی

اسلام آباد(پی این آئی)بلوچستان کے علاقے کوہلو کے حلقہ پی بی 9 میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا ، غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق میر نصیب اللہ مری 6 ہزار 279 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق آزاد امیدوار گزین مری 3368 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ ن لیگ کے امیدوار نواب جنگیز مری 2881 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے ۔یاد رہے کہ 8 فروری کو کوہلو کے حلقہ پی بی 9 میں پولنگ کا عمل مکمل نہیں ہو سکا تھا اور 7 پولنگ سٹیشنز میں ووٹنگ کا عمل ملتوی کر دیا گیا تھا جو کہ آج مکمل ہو گیاہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close