پرویز خٹک کی لاٹری لگنے والی ہے، پیشگوئی کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پرویز خٹک کی لاٹری لگنے والی ہے، آزاد امیدوار ان کے ساتھ مل جائیں گے۔

ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم سربراہ غصے میں آگئے ہیں،ٹھیک ہوجائیں گے،جمہوریت پہاڑ کے درمیان پھنس گئی ہے،حافظ حمداللہ پی ٹی آئی کی زبان بول رہے ہیں یہ قیامت کی نشانی ہے،پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمان اور حمداللہ کی زبان بول رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہر چیز میں ایک سال پہلے بتا دیتا ہوں،ہر چیز مجھے پہلے سے پتہ ہوتا ہے،مکس ماحول ہے، ڈیڑھ دو سال کی ٹوٹی پھوٹی حکومت بنے گی،4سیٹوں والےمولانا فضل الرحمان کو 100سیٹوں والی پی ٹی آئی مل گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close