تازہ ترین

چوبیس گھنٹوں میں دوسرا شدید زلزلہ، عوام میں خوف کی لہردوڑ گئی

سوات (پی این آئی) ایک ہی دن میں دوسری مرتبہ زلزلے کے شدید جھٹکے۔ جمعہ کے روز پہلے سوات، مینگورہ اور گردونواح میں 4.9زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس پر لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

 

 

 

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 142 کلومیٹر زیر زمین تھی جبکہ زلزلے کا مرکز ہندو کش ریجن افغانستان تھا، زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ بعد ازاں جمعہ کی شب کو آزاد کشمیر کے بھی مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ یاد رہے کہ کچھ ہفتے قبل ہالینڈ کے ارضیاتی تحقیق کے ادارے سولر سسٹم جیومیٹری سروس (ایس ایس جی ایس) نے پاکستانی صوبے بلوچستان میں چمن فالٹ لائن پر ایک طاقت ورز زلزلے کی پیش گوئی کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں