حکومت میں آتے ہی عمران خان کی رہائی کا اعلان کر دیا گیا

پشاور(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نامزد وزیراعظم عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت میں آتے ہی عمران خان کو قانونی طور پر رہا کرینگے،بانی پی ٹی آئی کو 200 مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے۔

 

 

 

پشاور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر میں میرے خلاف جعلی کیسز بنائے گئے تھے۔ عدالت نے آج راہداری ضمانت دے دی ہے جس پر عدالت کا مشکور ہوں۔میرے بھائیوں اور پی ٹی آئی ورکرز کو نہیں چھوڑا گیا۔خیال ہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے آج ہی پاکستان تحریک انصاف کے نامزد وزیر اعظم عمر ایوب کی تمام کیسز میں حفاظتی ضمانت منظور کی ہے۔پشاور ہائی کورٹ میں عمر ایوب کی حفاظتی و راہداری ضمانت کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، عمر ایوب وکیل بابر اعوان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل بابر اعوان نے عدالت میں کہا کہ عمر ایوب کے خلاف کل 23 مقدمات درج ہیں، 4 کیس لاہور، 13 راولپنڈی، 2 اسلام آباد، 3 اٹک، 1 کیس گوجرانوالہ میں درج ہے، میرا درخواست گزار وزیراعظم کا امیدوار ہے، 8 ہفتے دیئے جائیں تاکہ تمام مقدمات میں ریلیف لیا جائے۔چیف جسٹس نے دریافت کیا کہ 22 کیسز تو ہمارے سامنے ہیں مگر باقی 2 کیسز کہاں ہیں؟ وکیل نے جواب دیا کہ لگتا ہے آفس ابھی پروسس کررہا ہے۔

 

 

 

چیف جسٹس ابراہیم خان نے مزید کہا کہ عمر ایوب کہاں ہیں؟بابر اعوان نے بتایا کہ عمر ایوب آپ کے سامنے موجود ہیں، انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ہمیں 8 ہفتے کا وقت دیا جائے، ہمیں شہر شہر جانا ہے۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت سے عمر ایوب کو ضمانت نا دینے کی استدعا کردی۔چیف جسٹس نے ایڈیشنل اکاؤنٹنٹ جنرل سے استفسار کیا کہ ملزم کو کتنے دن کی مہلت دی جائے تاکہ وہ ضمانت لے، جس پر اے اے جی دانیال چمکنی نے کہا کہ عدالت کو جو مناسب لگے وہی ٹائم دے۔بعدازاں پشاور ہائی کورٹ نے عمر ایوب کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی کو ایک ماہ میں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کی ہدایت بھی دے دی۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close