جماعتِ اسلامی کا پی ٹی آئی سے بڑامطالبہ

کراچی(پی این آئی)جماعتِ اسلامی کا پی ٹی آئی سے بڑامطالبہ۔۔۔۔۔۔۔پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اور جماعتِ اسلامی کے درمیان ایک بار پھر رابطہ ہوا ہے۔جماعتِ اسلامی کے ترجمان قیصر شریف نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نے جماعتِ اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔۔۔۔۔۔انہوں نے بتایا ہے کہ لطیف کھوسہ نے لیاقت بلوچ سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ اشتراکِ عمل پر سراج الحق کا مؤقف اصولی ہے، اشتراکِ عمل صرف خیبر پختون خوا نہیں وفاقی سطح پر بھی ہونا چاہیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمان جماعتِ اسلامی قیصر شریف نے بتایا ہے کہ لطیف کھوسہ نے بتایا کہ آج میری بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات ہے، ملاقات کے بعد جماعتِ اسلامی کی قیادت سے رابطہ کروں گا۔انہوں نے بتایا ہے کہ اس موقع پر لیاقت بلوچ نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں مذاکرات کا راستہ ہمیشہ کھلا رہتا ہے۔دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے بھی جماعتِ اسلامی کے ترجمان قیصر شریف سے رابطہ کیا ہے۔اس موقع پر عامر ڈوگر نے قیصر شریف سے کہا کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم جماعتِ اسلامی کی قیادت سے ملنا چاہتی ہے۔جماعتِ اسلامی کے ترجمان قیصر شریف نے عامرڈوگر کو جواب دیا کہ ملاقات کا وقت اور جگہ قیادت سے مشاورت کے بعد بتا دی جائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close