ڈی جی خان(پی این آئی)آزاد رکن اسمبلی کا تنخواہ نہ لینے کا اعلان۔۔۔۔۔۔۔۔ڈی جی خان سے نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی حنیف پتافی نے تنخواہ نہ لینے کا اعلان کردیا۔اپنے بیان میں حنیف پتافی نے کہا کہ ملکی معیشت کی حالت نازک ہے، میں اپنی تنخواہ نہیں لوں گا، حکومت میں دن رات محنت کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ ۔۔۔۔۔نومنتخب رکن اسمبلی حنیف پتافی نے کہا کہ تمام ارکان اسمبلی سے درخواست ہے اپنی تنخواہ قومی خزانے کو وقف کر دیں، تمام ارکان اسمبلی سے درخواست ہے سرکاری پروٹوکول نہ لیں۔
حنیف پتافی ڈیرہ غازی خان کے حلقہ پی پی 288 سے بطور آزاد امیدوار منتخب ہوئے، انہوں نے گزشتہ روز مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں