میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین میں سفر کرنے والوں کے لیےبری خبر

لاہور (پی این آئی)ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ڈیپارٹمنٹ نے میٹروبس اوراورنج لائن ٹرین کےکرایوں میں پانچ روپےاضافہ کردیا فیڈرروٹس کےکرائےبھی بڑھا دیئے گئے ہیں۔

ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ڈیپارٹمنٹ نےاورنج لائن اورمیٹروکےکرایوں میں اضافہ کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیاہے۔نوٹیفکیشن کےمطابق اورنج لائن ٹرین کےکم سےکم اورزیادہ سےزیادہ کرایہ میں پانچ روپےاضافہ کردیاگیاہے اورنج لائن ٹرین کا کم سےکم کرایہ بیس سے بڑھاکرپچیس جبکہ زیادہ سےزیادہ چالیس سےبڑھاکرپینتالیس کردیاگیاہے۔ لاہورفییڈرزروٹ کاکم سےکم کرایہ پندرہ سےبیس جبکہ زیادہ سےزیادہ بیس سےبڑھاکرپچیس کردیاگیا ملتان میٹروبس کافلیٹ کرایہ بیس سےبڑھاکرپچیس کردیاگیاہے اورنج لائن سمیت لاہورمیں ماس ٹرانزٹ کرایوں میں اضافےکافوری اطلاق کردیاگیاہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close