پی ٹی آئی نے ملک بھرمیں احتجاج کی کال دیدی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے سینئر رہنما ء بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ہفتے کے روز ملک بھر میں احتجاج کرے گی۔

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے سینئر رہنما ء بیرسٹر گوہر علی خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کسی کوحق نہیں وہ جعلی مینڈیٹ سےحکومت میں آئےریکارڈکےمطابق پی ٹی آئی180سیٹیں جیت چکی ہےہم پورےپاکستان میں ہفتہ کوپرامن احتجاج کریں گے۔ بیرسٹر گوہر علی خان نے کا مزید کہناتھا کہ ہمارااحتجاج پرامن ہوگا،کسی قسم کی گرفتاریاں نہیں ہونی چاہیےپی پی سمیت کسی بھی جماعت سےپاورشیئرنگ نہیں ہوگی ،بانی پی ٹی آئی سےوفاق اورپنجاب میں حکومت سازی پربات ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close