پی ٹی آئی رہنما پر قاتلانہ حملہ

صوابی(پی این آئی) پی ٹی آئی رہنما پر قاتلانہ حملہ ۔۔ صوابی میں پی ٹی آئی کا تحصیل صدر قاتلانہ حملہ میں زخمی ہو گیا۔

 

 

 

 

صوابی کے علاقہ چھوٹا لاہور شرقی کے نورالامین خان پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔نورالامین خان تحریک انصاف کے چھوٹا لاہور شرقی کے صدر ہیں۔پولیس حکام نے بتایا ہے کہ نورالامین خان فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے ہ۔ ان کو باچا خان ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ چھوٹا لاہور شرقی کی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close