پی ٹی آئی اور مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان کس بات پر اتفاق ہوا؟ ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے وفد نےاسد قیصر کی قیادت میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔

 

 

 

 

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے حافظ حمد اللہ کاکہنا تھاکہ دونوں جماعتوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ حالیہ الیکشن دھاندلی زدہ تھے اور ان الیکشنز کے نتیجے میں استحکام نہیں آئے گا۔ تاہم اس حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہا کہ عمران خان کی ہدایت پر تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ کیا گیا ہے اور اسی سلسلے میں مولانا فضل الرحمان سے بھی ملاقات کی درخواست کی گئی تھی ، دونوں جماعتیں دھاندلی کے معاملے پر یکساں موقف رکھتی ہیں۔انہوں نےکہاکہ تحریک انصاف نے ہفتے کے روز ملک بھر میں احتجاج کی کال دی ہے اور احتجاج کا یہ سلسلہ انصاف ہونے تک جاری رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں