اسلام آباد(پی این آئی)جمیعت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بظاہر الیکشن میں دھاندلی کا فائدہ مسلم لیگ ن کو ہوا ہے، افواہ ہے کہ نوازشریف کو لاہور کی سیٹ دی گئی، میری نظر میں موجودہ پارلیمنٹ کی کوئی حیثیت نہیں۔
انہوں نے سماء نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ 2018 میں بھی دھاندلی ہوئی تھی اب بھی دھاندلی ہوئی ہے۔
بظاہر الیکشن میں دھاندلی کا فائدہ مسلم لیگ ن کو ہوا ہے، افواہ ہے کہ نوازشریف کو لاہور کی سیٹ دی گئی ہے۔ پی ڈی ایم میں اختلافات کے باوجود ہم اکٹھے چل رہے تھے، پی ٹی آئی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں نہیں تھا، پی ٹی آئی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیپلزپارٹی چلا رہی تھی،میں اگر تحریک عدم اعتماد سے انکار کرتا تو کہا جاتا کہ پی ٹی آئی کو سپورٹ کررہا ہوں، میرے پاس فیض حمید آئے اور کہا کہ سسٹم میں رہ کر جو کرناچاہیں کرسکتے ہوہمیں کوئی اعتراض نہیں، فیض حمید نے کہاکہ سسٹم سے ہٹ کر نہیں سسٹم میں رہ کرکریں۔ سسٹم میں رہ کر مزاحمت کرنے کا مطلب اسمبلیوں میں بیٹھ کر کرنا ہے لیکن میں نے انکار کردیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں