اسلام آباد(پی این آئی)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نےکسی بھی پلیٹ فارم پر پی ٹی آئی سے تعاون پر معذرت کرلی۔
رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے اے این پی کے رہنما میاں افتخار حسین سے رابطہ کیا اور اے این پی کو انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج میں شامل ہونےکی دعوت دی۔اس حوالے سے میاں افتخار حسین نے بتایا کہ اے این پی نے کسی بھی پلیٹ فارم پر پی ٹی آئی سے تعاون پر معذرت کی ہے، پختونخوا میں دھاندلی کے ذریعے پی ٹی آئی کو حکومت دی گئی ہے، اے این پی کا موقف یہ ہے کہ یہاں پی ٹی آئی کو سپورٹ کیا گیا اور ہمیں ہرایا گیا۔میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ اے این پی سمجھتی ہے کہ ان حالات میں پی ٹی آئی کے ساتھ بحیثیت جماعت مذاکرات موزوں نہیں، اے این پی انتخابات میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کا اعلان کرچکی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں