کل تعطیل کا اعلان

حیدرآباد(پی این آئی) انتخابی نتائج کےخلاف جی ڈی اے کی جانب سے موٹروے پر دھرنے کے اعلان کے بعد مہران انجینیئرنگ یونیورسٹی، سندھ یونیورسٹی اور لیاقت میڈیکل یونیورسٹی نے کل تعطیل کا اعلان کردیا۔

 

 

 

جی ڈی اے کی جانب سے ایم 9 موٹر وے پر جامشورو ٹال پلازہ دھرنا دیا جائےگا، دھرنے میں پیرپگارا، صفدر عباسی، ایازلطیف پلیجو ، ذوالفقار مرزا،حسنین مرزا اور روشن برڑو سمیت دیگر رہنما بھی شریک ہوں گے۔ مہران انجینیئرنگ یونیورسٹی،سندھ یونیورسٹی اور لیاقت میڈیکل یونیورسٹی نے کل تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔ ترجمان کے مطابق مہران انجینیئرنگ یونیورسٹی جامشورو میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں اورکل ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کردیےگئے ہیں۔

 

 

جامعہ سندھ جامشورو میں بھی کل تدریسی عمل اور امتحانات ملتوی ہوگئے ہیں۔ لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو میں بھی تدریسی عمل اور امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں۔ دھرنےکےسبب جامشورو پولیس نےٹریفک کے لیے ایڈوائزری بھی جاری کردی ہے۔ جامشورو پولیس کا کہنا ہےکہ 15 اور 16 تاریخ کو کراچی کی جانب غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ضرورت پڑنے پر حیدرآباد سے براستہ ٹھٹہ یا ٹنڈومحمد خان، سجاول سےکراچی کا سفرکیا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close