پی ٹی آئی نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے سینئر رہنما کے نام کا اعلان کردیا

لاہور(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ اسلم اقبال پنجاب میں پی ٹی آئی کی جانب سے وزیراعلیٰ کے امیدوار ہوں گے۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں نے اڈلایہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’انتخابی نتائج کے خلاف سنیچر کو پاکستان بھر میں پُرامن احتجاج کریں گے۔‘ مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین پرویز الٰہی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں۔ چوہدری شجاعت حسین اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں ملاقات کریں گے۔ چوہدری شجاعت حسین موجودہ سیاسی صورتحال پر پرویز الٰہی سے بات چیت کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close