الیکشن کمیشن نے ‘آر او’ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا، وارنٹ بھی جاری

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے پی بی 44کے ریٹرننگ افسر محمد ریاض ناصر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔

پی بی 44 کےریٹرننگ افسر ریاض ناصر کے قابل ضمانت وارنٹ بھی جاری کیے گئے، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے حکمنامے میں کہا گیا کہ ریٹرننگ افسر کو حتمی نتائج جاری کرنے سے روکا تھا،انہوں نے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فارم 49جاری کیا،ریٹرننگ افسر پی بی 44 طلبی کے باوجود الیکشن کمیشن میں پیش بھی نہیں ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close