تحریک عدم اعتماد کس کے کہنے پر لائے؟ مولانا فضل الرحمٰن نے حقیقت بتادی

پشاور(پی این آئی)جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے کہنے پر لائے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیض حمید میرے پاس آئے اور کہا کہ جو کرنا ہے سسٹم کے اندر رہ کر کریں، اعتراض نہیں ہو گا، سسٹم میں رہنے کا مقصد اسمبلیوں میں رہ کر عدم اعتماد لانا تھا ، میں نے انکار کردیا تھا ، جنرل باجوہ اور جنرل فیض تحریک عدم اعتماد کے عمل کے دوران رابطے میں تھے ۔

سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بظاہر الیکشن میں دھاندلی کا فائدہ مسلم لیگ ن کو ہوا ہے، افواہ ہے کہ نوازشریف کو لاہور کی سیٹ دی گئی، میری نظر میں موجودہ پارلیمنٹ کی کوئی حیثیت نہیں۔ انہوں نے سماء نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ 2018 میں بھی دھاندلی ہوئی تھی اب بھی دھاندلی ہوئی ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close