پیپلز پارٹی کے ساتھ رابطوں کی خبریں، پی ٹی آئی نے حقیقت بتا دی

لاہور(پی این آئی)پیپلز پارٹی کے ساتھ رابطوں کی خبریں، پی ٹی آئی نے حقیقت بتا دی۔۔۔۔۔۔۔۔۔تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کے ساتھ رابطوں کی خبروں کی تردید کردی۔تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے سختی سے منع کیا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ساتھ حکومت نہیں بنانی۔بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ حکومت بنانے کی خبریں من گھڑت ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اپوزیشن میں بیٹھ جائیں لیکن ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے اتحاد نہیں کرنا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ بانی پی ٹی آئی پیپلز پارٹی کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہوگئے ہیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے درمیان حکومت کی تشکیل کے لیے کمیٹی بنائی جائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close