الیکشن کمیشن نے عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا

اسلام آباد(پی این آئی)الیکشن کمیشن نے عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔۔۔۔۔۔۔۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سلمان اکرم راجا کی جانب سے عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔سلمان اکرم راجہ کی جانب سے عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر کے آج جواب طلب کر رکھا تھا۔

الیکشن کمیشن کے ڈی جی لاء نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو عون چوہدری کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کی واپسی سے متعلق آگاہ کیا۔ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے رہا ہے، پہلے سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر فیصلہ ہو گا۔دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سلمان اکرم راجہ کے وکیل کو ہدایت کی ہے کہ آپ کی درخواست الیکشن کمیشن میں زیرِالتوا ہے، وہاں جائیں۔چیف جسٹس عامر فاروق نے ہدایت کی ہے کہ الیکشن کمیشن پہلے سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close