پرویز الٰہی نے دو ٹوک اعلان کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)پرویز الٰہی نے دو ٹوک اعلان کر دیا۔۔۔۔۔۔۔تحریک انصاف کے رہنما پرویز الٰہی کاکہنا ہے کہ جب تک نشستیں پوری نہیں ہوتیں کسی سے بات نہیں کرنی،بات کرنے میں حرج نہیں لیکن نشستیں کھینچی گئی ہیں۔عدالت میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی کاکہنا تھا کہ شہبازشریف ظالم آدمی ہے،شہبازشریف کے بھائی کو معاف نہیں کرنا،شہباز شریف، نواز شریف لاڈلے ہیں،بانی پی ٹی آئی کو صحیح سے یہ لوگ جان گئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔

دوسری جانب انسداددہشتگردی عدالت اسلام آباد میں پرویز الٰہی کو جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں ڈیوٹی جج کے سامنے پیش کیا گیا،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین رخصت پر ہیں،ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند نے پرویز الٰہی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی۔عدالت نے پرویز الٰہی کو 29فروری کو کمرہ عدالت میں دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا،پرویز الٰہی نے اپنے وکیل سردار عبدالرازق سے کمرۂ عدالت میں ملاقات بھی کی۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close