راولپنڈی(پی این آئی)پی ٹی آئی نے عمر ایوب کو کونسااہم ٹاسک سونپ دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ عمر ایوب ہمارے وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہوں گے۔اڈیالہ جیل راولپنڈی میں اسد قیصر نے عمران خان سے ملاقات کیس جس میں عمران خان نے انہیں سیاسی جماعتوں سے مشاوت کا ٹاسک سونپ دیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اسدقیصر سےکہا تمام فیصلے سیاسی قیادت کی مشاورت سے ہوں گے، بانی پی ٹی آئی نے اسد قیصر سےکہا کہ سیاسی قیادت حکومت سازی کی تیاری کرے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے خیبرپختونخوا سے نئی سیاسی جماعت سے اتحاد پر مشاورت کی گئی اور بانی پی ٹی آئی نے اسد قیصر کو اتحاد کا ٹاسک دے دیا۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ عمر ایوب ہمارے وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہوں گے، مجھے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے، الیکشن میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنے والی جماعتوں سے رابطہ کریں گے، جے یو آئی، اے این پی، جماعت اسلامی اور قوم پرست جماعتیں سب سے بات کریں گے۔ان کا کہنا تھا الیکشن میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی، ایسی دھاندلی زدہ حکومت کو کوئی تسلیم نہیں کرےگا، ہم اسمبلی میں بیٹھیں گے اور قانونی جنگ بھی لڑیں گے ، ایک دو روز میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلائیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا الیکشن دھاندلی پر یورپ اور امریکا کو اس کی ذمہ داری یاد دلا رہے ہیں، امریکا جمہوری حقوق کا علمبردار اور دعوے دار ہے اس لیے توجہ مبذول کرائی۔ان کا کہنا تھا قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں اور عوام نے جس کو ووٹ ڈالا حکومت اس کا حق ہے، ہم اسمبلی میں احتجاجاً جائیں گے اور عوام کے سامنے بھی مؤقف پیش کریں گے، یہاں سے نکل کر جماعت اسلامی، جے یو آئی اور دیگر جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے، بانی پی ٹی آئی جو فیصلہ کرتے ہیں ہم من و عن عمل کرتے ہیں۔یاد رہے کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ 92 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جبکہ سیاسی جماعتوں میں مسلم لیگ ن 79 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں