حکومت بنانے کے قریب تر، لطیف کھوسہ کے بیان نے ہلچل مچا دی

اسلام آباد(پی این آئی)حکومت بنانے کے قریب تر، لطیف کھوسہ کے بیان نے ہلچل مچا دی۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی سے کہہ دیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کو حکومت بنانے کی دعوت دیں، تحریک انصاف حکومت بنانے کے قریب آچکی ہے۔نومنتخب رکنِ قومی اسمبلی لطیف کھوسہ نے گفتگو کے دوران کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بغیر پارلیمان اور حکومت کو نہیں چلنے دیں گے، بانی پی ٹی آئی کے بغیر نہ جمہوریت چلے گی نہ ریاست چلے گی۔

لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ جس کی بھی عددی برتری ہوتی ہے اس کوہی حکومت بنانے کا کہا جاتا ہے، صدرمملکت پی ٹی آئی کو کہیں کہ آپ کو عددی اکثریت حاصل ہے آپ حکومت بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کو پی ڈی ایم حکومت میں نقصان ہوا۔اُن کا سوال اٹھاتے ہوئے کہنا تھا کہ کیا ن لیگ کے پاس سادہ اکثریت ہے؟ مولانا فضل الرحمٰن ن لیگ کو دھتکار رہے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے سوا کوئی پارٹی دوبارہ الیکشن میں نہیں جانا چاہتی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close