صوابی ( پی این آئی) جے یو آئی نے صوابی کے حلقے این اے 19 سے اسد قیصر کی کامیابی پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دی۔
جے یو آئی کے مولانا فضل علی نے ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ آر او کے 2 مختلف فارم 47 میں کھلا تضاد ہے، کامیابی کا نوٹیفکیشن روک کر دوبارہ گنتی کا حکم دیا جائے۔مولانا فضل علی نے الزام لگایا ہے کہ الیکشن سے قبل بعض ریٹرننگ افسروں کو خریدا گیا۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی نے اعجاز سواتی کی بنیادی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ اعجاز خان سواتی کی بنیادی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو ایسے لوٹوں کی شمولیت سے گریز کرنا چاہیے، جنہیں گھر سےکوئی ووٹ نہیں دیتا انہیں پی ٹی آئی کے ووٹوں نےجتوایا۔واضح رہے کہ کراچی سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار نو منتخب رکن سندھ اسمبلی اعجاز سواتی پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شامل ہوگئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں