کون کونسے حلقوں میں آج دوبارہ پولنگ ہوگی؟

اسلام آباد(پی این آئی)گھوٹکی ،کوہاٹ اورخوشاب کے چند پولنگ اسٹیشنوں پر آج دوبارہ پولنگ ہوگی، ٹانک کم ڈیرہ اسماعیل خان کی قومی اسمبلی کی نشست کے چند پولنگ اسٹیشنوں پر ہفتے کو دوبارہ ووٹ ڈالے جائیں گے۔

این اے 88 خوشاب کے 26 پولنگ اسٹیشنوں پر ری پولنگ آج ہوگی، 8 فروری کو مشتعل افراد نے آ ر او آ فس میں بیلٹ باکس کو آگ لگا دی تھی، متاثرہ 26پولنگ اسٹیشنوں کے علاقے کوریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔پی کے 90 کوہاٹ کے 8پولنگ اسٹیشنوں پر بھی ری پولنگ آج ہوگی، 8پولنگ اسٹیشنوں پر رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد 41 ہزار ہے، یہاں بھی متاثرہ پولنگ اسٹیشنوں پر مشتعل افراد نے توڑ پھوڑ کی تھی۔اس کے علاوہ آج پی ایس 18 گھوٹکی کے دوپولنگ اسٹیشن پر بھی دوبارہ ووٹ ڈالے جائیں گے، 8فروری کی کشیدگی کے بعد علاقے میں اضافی نفری تعینات کی جائے گی، یہاں رجسٹر ڈووٹرز کی تعداد 3310 ہے۔ادھرٹانک کم ڈیرہ اسماعیل خان این اے 43 کے 6 پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹ کاسٹ نہ ہونے کی شکایت پر ہفتے کوری پولنگ ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close