آصف زرداری کے پی ٹی آئی سے رابطے،پیپلز پارٹی کا ردعمل آگیا

لاہور(پی این آئی)پیپلز پارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نےتحریک انصاف کے رہنما شیرافضل کے آصف زرداری کےرابطے کے دعوے کی تردید کردی۔

سما سے گفتگو میں تحریک انصاف کے رہنما شیرافضل مروت کی جانب آصف زرداری کے رابطے کے دعوے کی تردید کرتے ہوئےپیپلزپارٹی رابطہ کمیٹی کے رکن قمرزمان کائر ہ نےکہا کہ آصف علی زرداری کی طرف سے کسی طرح کا کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ بات اگر کسی سنجیدہ آدمی کی طرف سے آئے تو تبصرہ کروں گا،بانی پی ٹی آئی نے خود کہا ہے کہ وہ کسی پارٹی کے ساتھ ملنا نہیں چاہتے۔قمرزمان کائرہ نےکہا کہ بانی تحریک انصاف کے پالیسی بیان کے بعد شیرافضل مروت کی بات کی کوئی حیثیت نہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اور این اے 41 سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہونے والے رکن شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ آصف زرداری نے گزشتہ روز مجھ سے رابطہ کر کے ہمارے ساتھ حکومت سازی کا عندیہ دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close