اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ آئندہ حکومت اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرتی دکھائی دے رہی ہے، وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں ہوں گے لیکن قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ ہماری ہوگی۔
انہوں نے نجی ٹی وی دنیا نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم صرف وزارتیں نہیں لے رہے، مسلم لیگ ن کو حکومت میں سپورٹ بھی کررہے ہیں، صدر اسپیکر، چیئرمین سینیٹ والے آئینی عہدے پیپلزپارٹی کو ملنے چاہئیں،مسلم لیگ ن کو آئینی عہدوں پر مسئلہ نہیں ہونا چاہیے، وزارتوں میں شامل نہیں ہوں گے لیکن کمیٹیوں کی چیئرمین شپ ہماری ہی ہوگی۔آئندہ حکومت 5 سال کیلئے اپنی مدت پوری کرتی دکھائی دے رہی ہے، مل بیٹھ میثاق معیشت پر کام ہوگا،تو ملک کیلئے بہتر ہوگا۔
دوسری جانب نیوز ایجنسی کے مطابق سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے تمام اختیارات رابطہ و کوآرڈی نیشن کمیٹی کو سونپ دیئے ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں کمیٹی برائے رابطہ و کوآرڈی نیشن کا اہم اجلاس ہوا جس میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے شرکت کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں