ژوب (پی این آئی) ملک کے کئی علاقے زلزلے سے لرز گئے۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کی شب کو بلوچستان کے ضلع ژوب اور دیگر کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے باعث خوف و ہراس پھیلا گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے باعث تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔واضح رہے کہ 4 روز قبل ہی ملک کے درجنوں اضلاع شدید زلزلے سے لرز گئے تھے۔ اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے کئی اضلاع 10 فروری کی شب کو آنے والے زلزلے کی زد میں آئے تھے۔
جبکہ یاد رہے کہ کچھ ہفتے قبل ہالینڈ کے ارضیاتی تحقیق کے ادارے سولر سسٹم جیومیٹری سروس (ایس ایس جی ایس) نے پاکستانی صوبے بلوچستان میں چمن فالٹ لائن پر ایک طاقت ورز زلزلے کی پیش گوئی کی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں