شہباز شریف نے نواز شریف کیساتھ ہاتھ کردیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کےصدر پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ نوازشریف کے ساتھ شہبازشریف نے ہاتھ کر دیا ہے، قائد ن لیگ کو پھنسا کر بلایا اور ذلیل کروا دیا، نوازشریف کا رہا سہا بھرم بھی خاک میں مل گیا ہے۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں پرویز الہٰی نے کہا کہ الیکشن کی سب سے اچھی بات یہ تھی کہ عوام نے لاڈلوں کو مسترد کر دیا، پی ٹی آئی کے مینڈیٹ پر لاڈلوں کو ڈاکا نہیں مارنے دیں گے، ان کا کہنا تھا کہ ہمارا انتخابی نشان چھین لیا گیا، الیکشن مہم نہیں چلانے دی گئی، پولنگ ڈے پر ہمارے ایجنٹس کو بھی نہیں بیٹھنے دیا گیا، اس سب کے باوجود عوام کا سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے اظہار محبت قابل تحسین ہے۔ صدر پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ چھاپے اور گرفتاریوں سے کارکنوں کو ہراساں کیا گیا، پی ٹی آئی کو سب سے زیادہ ووٹ اور سیٹیں دینے پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close